تہران (اے ایف پی) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی اسرائیل اور حماس جنگ میں توسیع "ناگزیر" ہو گئی ہے،حماس پر اسرائیل کے حملوں کے نیجے میں شہریوں کے نقصانات سے تنازع پھیل جائیگا۔
انہوں نے یہ بات قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خطے میں تنازع پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
امیر عبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ کے شہری شہریوں کے خلاف جنگ کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے جنگ کے دائرہ کار میں توسیع ناگزیر ہو گئی ہے۔
ایران حماس کی مالی اور عسکری طور پر مدد کرتی ہے، اس نے حماس کے اسرائیل پر حملے کو ’’کامیابی‘‘ قرار دیا ہے لیکن اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
ایران حزب اللہ کی بھی حمایت کرتا ہے جس کی اسرائیلی فورسز کیساتھ سرحد پر جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شام اور عراق میں بھی امریکی اتحادی افواج کے اڈوں پر ڈرون حملے ہوئے ہیں جس کی ذمہ داری ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپ نے قبول کی ہے۔