کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری لڑائی ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے جاسوس لبنان، ترکیہ اور قطر میں موجود حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن ایک ماہ قبل شروع ہونا تھا لیکن صرف اسلئے ملتوی کیا گیا تاکہ حماس رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کرکے اسرائیلی مغویوں کی رہائی یقینی بنائی جا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے فلسطینی رہنمائوں کے قتل کیلئے پلاننگ حماس کے 7؍ اکتوبر کے حملے کے بعد ہی شروع کر دی تھی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی شروع ہونے ہی والی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسی کو فی الحال روک دیا گیا تاکہ 240؍ مغویوں کو رہا کرایا جا سکے۔