دبئی (اے ایف پی)برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی یو کے ایم ٹی او کی ایک رپورٹ کے بعدامریکی فوج نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے آبنائے باب المندب کے قریب بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر دو میزائل داغے۔یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے ابتدائی طور پر اریٹیریا اور یمن کے ساحلوں کے درمیان ایک کارگو جہاز کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔برطانیہ کی رائل نیوی کے زیر انتظام ایجنسی نے ایک مختصر پیغام میں کہا کہ ماسٹر کی اطلاع ہے کہ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عملہ فی الحال محفوظ ہے۔