غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ، پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 162 فلسطینی شہید ، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں 100سے زائد فضائی حملے کئے، اسرائیلی وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول حماس کے پاس نہیں رہنے دینگے، شمالی اسرائیل سے منتقل کرنے والے اسرائیلی شہریوں کو اغوا کئے جانے اور حملوں کا خوف، گھروں کو واپسی سے انکار، اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران غزہ کی 90فیصد آبادی یعنی 19لاکھ افراد اب تک بے گھر ہوچکے ہیں ، مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی اسرائیلی این جی او پیس ناؤ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران غیر قانونی طور پر آباد یہودیوں کی جانب سے چوکیوں، سڑکوں، باڑوں اور رکاوٹوں کی تعمیر میں "بے مثال اضافہ" ہوا ہے، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ العمل اسپتال اور خان یونس میں فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے ہیڈ کوارٹر پر مسلسل اسرائیلی گولہ باری سے "حیرت زدہ" ہے۔