غزہ (اے ایف پی ، جنگ نیوز ) امریکا کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے مزید جانی نقصان کو روکنے کی اپیلوں کے باوجود غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہا.
اسپتال، ایمبولنس اسرائیلی بمباری کے نشانے پر، 147 فلسطینی شہید، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر خوفناک بمباری کے دوران انسانی امداد کی فراہمی کو ناقابل تسخیر چیلنجز کا سامنا ہے.
امریکی وزیر خارجہ کو رام اللہ آمد پر مظاہروں کا سامنا ، فلسطینی صدر سے ملاقات ، صدر محمو دعباس نے اس موقع پر کہا کہ انہیں فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے الاقصیٰ شہداء اسپتال کے اطرا ف میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری ، ایمبولنس پر بھی میزائلوں سے حملے، خوفناک حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 147فلسطینی شہید ہوگئے .
شہداء کی مجموعی تعداد23ہزار 357اور زخمیوں کی تعداد 59ہزار 410ہوگئی ، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق دیر البلاح کے علاقے صلاح الدین اسٹریٹ میں اسرائیلی طیاروں نے ان کی ایک ایمبولنس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4افراد شہید ہوگئے۔