• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری سے شہادتیں 24 ہزار، حوثیوں کا امریکی جہاز پر حملہ

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہادتوں کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کرگئی.

غزہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں دو اسپتالوں ، لڑکیوں کے ایک اسکول اور درجنوں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا.

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے خلیج عدن میں ایک امریکی ملکیتی مال بردار جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس سے قبل انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی ڈسٹرائر پر فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 ایران نے حوثیوں کے اہداف پر حالیہ حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ "یمن اور غزہ کے خلاف جنگ بند کریں"۔

مقبوضہ مغربی کنارے پر رات گئے متعدد چھاپوں میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں پر چھاپوں کے دوران درجنوں طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

یمنی حوثیوں کے فوجی ترجمان، یحیی ساری نے کہا کہ ہے حوثی فورسز نے "خلیج عدن میں ایک امریکی بحری جہاز کو متعدد مناسب بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ نشانہ بالکل درست اور براہ راست تھا"۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف جارحیت میں ملوث تمام امریکی اور برطانوی بحری جہازوں اور جنگی جہازوں کو دشمن کے اہداف تصور کیا جاتا ہے،" انہوں نے کہا کہ یمن پر مستقبل میں کوئی بھی امریکی یا برطانوی حملہ "جواب دیئے بغیر نہیں رہے گا ۔   

اہم خبریں سے مزید