• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اقوام متحدہ پناہ گاہ پر اسرائیلی گولہ باری، اسپتالوں پر بمباری، 210 شہید

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوجی ٹینک نے اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر گولہ باری کردی، اسرائیلی طیاروں کی اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر بمباری کے نتیجے میں مزید 210 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی ٹینک نے پناہ گاہ پر گولے داغ دیئے، شہداء کی مجموعی تعداد 25ہزار 700سے تجاوز کرگئی، صیہونی فوج کی خان یونس کے لاکھوں رہائشیوں کو انخلا کی دھمکی ، اقوا م متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقائی جنگ کا خطرہ حقیقی ہے ، امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی شدت کم کرنے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم قاہرہ میں جاری مذاکرات کے دوران غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید