• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں موبائل کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون ساڑھے گیا رہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے موبائل شاپ پر آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوکان کا مالک یامین ہلاک ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا،مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھااور وہ گزشتہ بیس سالوں سے موبائل شاپ چلا رہا تھا مقتول کے ورثاء اور پڑوسیوں نے بتایا کہ انتہائی ملنسار آدمی باقاعدہ طور پر ٹارگٹ کرکے قتل کیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔