• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ مزید بڑھے گی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ مزید بڑھے گی،حماس کی کارروائی کے بعد عرب ممالک کی اسرائیل سے مفاہمت کا منصوبہ دھرا رہ گیا تھا.

 ایران نے اسرائیل پر حملہ اپنے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں کیا ہے، ایران فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں حملہ کرتا تو عالم اسلام کی ہمدردیاں اس کے ساتھ ہوتیں۔ 

پروگرام میں تجزیہ کار اعزاز سید،سلیم صافی ، ارشاد بھٹی اور محمل سرفراز نے اظہار خیال کیا۔

اعزاز سید نے کہا کہ حماس کی کارروائی کے بعد سے اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے.

اسرائیل چھ ماہ میں 30ہزار سے زائد فلسطینیوں کو مار چکا ہے جس میں 13ہزار بچے ہیں، یہ ثابت ہوچکا ہے کہ حماس کی کارروائی کے پیچھے ایران تھا، حماس کی کارروائی کی وجہ سے مسلم دنیا اور اسرائیل کے درمیان صلح نہیں ہوئی، ایران نے اسرائیل پر حملے سے قبل امریکا کو آگاہ کردیا تھا، ایران اس دوران امریکا سے مذاکرات بھی کرتا رہا ہے، ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ مزید بڑھے گی.

 مسلم ممالک کے عوام ایرانی کارروائی سراہ رہے ہیں، اسرائیل ایرانی حملے کا بالواسطہ یا بلاواسطہ جواب ضرور دے گا، اسرائیل دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہتا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کی سفارتکاری ناکام ہوگئی ہے، اردن کا حزب اللہ کے ساتھ تنازع ہے اسی تناظر میں وہاں ایرانی ڈرونز کو روکا گیا۔ 

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل میں کارروائی ایران کی شہ پر کی تھی ، ایران کو غزہ کی صورتحال سے فائدہ پہنچا تھا، حماس کی کارروائی کے بعد عرب ممالک کی اسرائیل سے مفاہمت کا منصوبہ دھرا رہ گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید