• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو مشرق وسطیٰ بحران کے تنہا ذمہ دار ہیں، ایردوان

انقرہ(جنگ نیوز ) تر کیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتین یاہو کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران اسٹرٹیجک کا تنہا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ منگل کو یہاں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل علاقائی تنازع کو ہوا دے رہا ہے ۔ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ آخری خطرہ ہے ۔ خدشہ ہے کہ اس سے نئے علاقائی تنازعات پیدا ہوں گے۔ وہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ جب تک غزہ میں مظالم اور نسل کشی کا عمل جاری رہے گا۔ خدشات اور خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے فریقین پر ہو شمندی سے کام لینے پر زور دیا ۔ انہوں نے اسرائیل کو چھوڑ کر ایران کی مذمت کرنے پر مغرب کے رویہ کو ہدف تنقید بنایا ۔

اہم خبریں سے مزید