• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل کشیدگی، کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر سے بڑھ گئی

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) اسرائیل کی طرف سے ایران کیخلاف اقدامات کے امکانات کے نتیجے میں تیل گیس کی بین الاقوامی قیمتیں 16اپریل کو نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔یورپین برنٹ کروڈ آئل 89ڈالر 97سینٹ دبئی کروڈ آئل 89ڈالر 11سینٹ اور اوپیک باسکٹ میں شامل 20ملکوں کے خام تیل کی قیمت 90ڈالر 10سینٹ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 85ڈالر 37سینٹ ویسٹرن کینیڈین سلیکٹ آئل 72ڈالر 62سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔آئندہ دو سے تین مہینوں میں پاکستان کو مختلف مراحل میں مسلسل قیمت بڑھانا ہوگی اور پٹرول ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین سو روپے فی لٹر تک پاکستانی عوام کو امکانی طور پر دینا پڑے گی۔

اہم خبریں سے مزید