• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں درجنوں سماج دشمن عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 2رکنی گینگ سراج اور شیراز کو تھانہ سٹی نے گرفتار کر کے 3موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ لیاقت روڈ پر ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والے 13افراد‘ تھانہ ترنول نے بیوہ ماں پر تشدد کرنیوالے نشئی بیٹے محمد نفیس کیخلاف‘ آئی نائن نجی ادارے کے ہیڈ آفس میں خاتون ملازمہ کو زبردستی بے آبرو کرنے والے جی ایم ایچ آر مبشر اقبال کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کیبل چوری کرنیوالے 2ملزم حماد اور وسیم گرفتار‘ تھانہ کوہسار میں نجی ہسپتال کے کیشئر ندیم احمد کیخلاف رقم خورد برد پر مقدمہ درج‘ کیپٹل پولیس نے رابری ڈکیتی گینگ کے نعمان اعجاز اور ابرار حسین کو دھر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے 18جرائم پیشہ عناصر جبکہ تھانہ شہزاد ٹاؤن نے راہزن گروہ صائم اشفاق اور صفت علی کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں شہاب‘ شاہ زیب‘ شاہ مراد کو گرفتار کرکے چرس اور اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے صدیق‘ آصف‘ احمر‘ فیاض کو گرفتار کرکے 35لٹرشراب برآمد کرلی۔