• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی کے سینئر کلرک بےگناہ قرار، گھر فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی کے سینئرکلرک راجہ شہزاد بےگناہ قرار، یونیورسٹی کوگھر فوری طورپر ڈی سیل کرنے کاحکم، تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی کے شعبہ اکاونٹس کے سینئرکلرک راجہ شہزاد پر خلیل احمد کھور کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات میں پولیس نے تمام افراد کو بے گناہ قرار دے دیاجس پر سیشن جج کی عدالت نے سب کو بے گناہ قرار دیتے ھوئے بری کردیا جس کے بعد عبوری ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ انکوائری یونیورسٹی قانون کے مطابق جاری رکھے مگران کاگھرفوری طور پر ڈی سیل کردیا جائے۔
ملتان سے مزید