• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت نے سمگلنگ کے خلاف کوششیں تیز کر دیں، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطی کا حکم، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے کے لئے تمام متعلقہ سرکاری اداروں، خاص طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان کسٹمز کو ملک بھر میں سمگلنگ کے انسداد کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے کسٹمز حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سمگلنگ کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں، پکڑے جانے کے بعد ضبط کر کے مستقل طور پر بند کر دی جائیں۔کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سمگلنگ کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں، پکڑے جانے کے بعد ضبط کر کے مستقل طور پر بند کر دی جائیں۔
ملتان سے مزید