• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریایونیورسٹی میں کرپشن اور خلاف ضابطہ تعیناتی کی رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےزکریا یونیورسٹی میں ایک پروفیسرکی کرپشن اوردوسرے کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں بارے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی میں پروفیسروں کی کرپشن بارے ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شکایت ملنے پر حکام سے تین روز کے اندر رپورٹ طلب کی ہے ایچ ای ڈی حکام کے مطابق شیخ شیراز امجد ولد شیخ امجد پرویز کی طرف سے موصول ہونےوالی درخواست میں الزام لگایاگیاہے کہ شعبہ فارمیسی میں پروفیسرکی تعیناتی میں بے ضابطگیاں کی گئیں، ڈاکٹرثمینہ افضل کو خلاف میرٹ اورقانون پرفیسربنادیاگیا،اسی طرح اس شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد پر جعلی بل کلیم کرنے کے الزامات سامنے آئے،وائس چانسلر نے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔
ملتان سے مزید