• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں بیوی کو قتل کرنے والے چار ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ کوتوالی کے علاقے میں میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی، نشتر ہسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ہوٹل میں کھانا کھانے والے میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزمان چونگی نمبر نو پر شہری سے 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور بوعہ پور کے قریب ملزمان کا پولیس سے سامنا ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہوئےملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی حق حفاظت میں جوابی فائرنگ کی اور پیچھا کرکے کچھ دور جاکر ملزمان کو گھیرے میں لیکر گرفتار کرلیا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے تھے، زخمی ملزمان کی شناخت علی رضا ، عارف ، ارشد اور عبدالرحمان سے ہوئی جن کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا اور دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید