• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 7 گاڑیوں، 28 موٹر سائیکلوں سے محروم، متعدد موبائل فون چھین لئے گئے

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ،6گاڑیوں، ایک رکشے ،23موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 11وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ، 5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔1 موٹر سائیکل3موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 2موٹرسائیکل سوار تنویر احمد سےموبائل، چاندنی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نعمان سےموبائل،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شالے ویلی میں2موٹرسائیکل سوار پارسل دینے آنے والے بلال ربانی سے74ہزار 619 روپے، چاکرہ روڈ نزد جمعرات بازار کلیکشن آفیسرعدیل ارشد سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اڑھائی لاکھ روپے ، چاکرہ میں2موٹرسائیکل سوار شفیق الرحمٰن سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈونگی گلی میں 2نامعلوم ملزمان محمد شہزاد سےموٹرسائیکل بغیر نمبر چھین کرلے گئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ بنی چوک میں رضوان حیدر کے کمرے سے 6 موبائل،،ڈھوک حمیداں میں ملک شہزاد کی گاڑی سے5لاکھ روپے ، پسٹل اوررائفل ،کیش اینڈ کیری نزد پیپلز موڑ کے تالے توڑ کر2لاکھ روپے ،ڈھوک چودھریاں میں محمد حمزہ قریشی کے گھر کے تالے توڑ کرایک لاکھ 45ہزار روپے اور سونا مالیتی 6لاکھ روپے ،نیوسٹی فیز2میں محمدیوسف عادل کے گھرسے 80ہزارروپے اور سونا مالیتی 16لاکھ روپے چرا لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید