• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ممالک کے سفیروں کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( جنگ نیوز) پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے وزارت خارجہ میں افریقی براعظم کے 14 سفیروں نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کا مقصد حکومت کی "انگیج افریقہ پالیسی" کے تحت پاکستان اور افریقہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ اس وقت پاکستان کے افریقہ میں 19 سفارتی مشن ہیں جبکہ اسلام آباد میں 14 افریقی سفارت خانے قائم ہیں۔ اس موقع پر پاکستان افریقہ دوستی کے عنوان کے تحت وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگانے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے بعد افریقی سفیروں نے مشترکہ طور پر سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں اور اپنی ترجیحات کا اظہار کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کیا اور اسلام آباد میں موجود افریقی سفیروں کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ سطحی سیاسی تعلقات میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید