• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے 25موضع جات کی ڈیجٹلائیزیشن،رواں ماہ آن لائن کردیا جائیگا

اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے کے پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم اور آئی سی ٹی کے ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی افسران نے اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی سی ٹی کےدائرہ کار میں آنے ولے 25موضع جات کی ڈیجٹلائیزیشن مکمل کی جا چکی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک ان موضع جات کو عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کردیا جائےگا۔اس ضمن میں بارہ کہو اور ترلائی میں دوسروس سٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید