• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر جی تیرہ اپارٹمنٹس کے ایفرو پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی میٹنگ

اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) سیکٹر جی تیرہ کے اپارٹمنٹس کے ایفرو (EHFPRO) پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی میٹنگ ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائر ڈ ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں پراجیکٹکو درپیش ٹیکنیکل معاملات / مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ان کو حل کرنے کے لئے احکامات دیئے گئے۔ اس سلسلے میں ایفرو کے اعلی عہدے داروں ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر صاحبان نے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ کیپٹن ریٹائر ڈ ظفر اقبال نے کہا کہ وفاقی ملازمین اور انویسٹرز میں اس پراجیکٹ کی اہمیت اور فوائد کو دو بارہ اجاگر کیا جا ئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی دوبارہ بحالی کے لیے7دنوں میں لائحہ عمل تیار کر کے اگلی بورڈ میٹنگ میں پیش کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید