• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز کے قافلے پر فائرنگ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری نعیم اعجاز کے قافلے پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ چونترہ کو حمادعلی نے بتایاکہ بدھ کو دوپہر 2بجے سائل ہمراہ چودھری نعیم اعجاز روڈ کے افتتاح کے لئے سہال سے گزررہے تھےجوں ہی قافلہ مشتاق انور کے ڈیرہ کے پاس پہنچا تو ڈیرے میں پہلے سے موجود گھات لگائے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ سے گاڑیوں کی ونڈ سکرین کانقصان ہوا۔
اسلام آباد سے مزید