• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، پوسٹماسٹر جنرل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پوسٹماسٹر جنرل شمالی پنجاب محمد ظہیر نے کہا ہے کہ جدید دور کی تیز رفتار تبدیلیوں کے باوجود پوسٹل سروسز کی افادیت ہر لحاظ سے مسلمہ ہے۔ وہ عالمی یوم ڈاک کے موقع پر راولپنڈی جی پی او میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پوسٹماسٹر جنرل نے کہا کہ ہم سروسز کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد کسی بھی ڈاکخانے میں تقسیم ہونے والی ڈاک کو ٹریک کیا جا سکے گا، ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل ارشد خان نےبھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید