• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلہ گنگ میں چیمبر کے قیام سے کاروبار کو فروغ ملے گا،مشیر وزیرا عظم رانا احسان

اسلام آباد/تلہ گنگ (نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)تلہ گنگ چیمبر آف کامرس کی افتتاحی تقریب میں شریک بزنس کمیونٹی نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ خطے کی ترقی ،انڈسٹری اور کاروبار کے فروغ کیلئے تلہ گنگ میں انڈسٹری اسٹیٹ کا جلد قیام کا عمل میں لایا جائے ۔اس علاقے میں تعمیر شدہ ڈیمز کو فعال کیا جائے اور نئے ڈیم بنائے جائیں ۔ زراعت کی ترقی کیلے 10 سالہ منصوبے کا اعلان کیا جائے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلے قومی سطح پر پالیسی تشکیل دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز تلہ گنگ چیمبر آف کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان، پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، احسن بختاوری ،ذکی اعجاز زاہد حسین تلہ گنگ چیمبر اف کامرس کے نو منتخب صدر ملک شبیر حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ رانا احسان افضل خان نے کہا کہ تلہ گنگ میں چیمبر کا قیام خوش آئند ہے ،اس سے کاروبار کو فراغ ملے گا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ سی پیک کے فیز ٹو کے تحت انڈسٹرلائزیشن کا نیا دور شروع ہو گیا ۔ظفر بختاوری ،احسن بختاوری ملک شبیر ، زاہد حسین نے بھی خطاب بھی کیا۔
اسلام آباد سے مزید