• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ایریاز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا، شہریوں کو مشکلات

راولپنڈی(آصف علی شاہ، خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی کینٹ ایریازمیں تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا ۔ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف ایریاز میں 4500 سے زائد ریڑھیوں ، ٹھیلوں اور ایسے رکشوں کا انکشاف ہوا ہے جو فٹ پاتھوں پر اپنی اشیاء فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی سختی ہونے کے باوجود کینٹ بورڈ کا شعبہ انسداد تجاوزات کوئی خاطر خواہ کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرضی کارروائیاں کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کینٹ بورڈ انسداد تجاوزات عملہ مختلف مقامات سے ریڑھیوں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لیتا ہے اور انہیں جرمانہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے جس پر وہ دوبارہ اپنی جگہ پر آ جاتے ہیں ۔تجاوزات کی بھرمار کے باعث جہاں شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید