• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے منتخب FIA تفتیشی و اعلی حکام کا تربیتی کورس

کراچی (اسد ابن حسن ) اسلام آباد اور کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں ایف آئی اے کے چیدہ چیدہ منتخب تفتیشی افسران اور اعلی حکام کا ایک نہایت حساس ٹریننگ کورس منعقد ہو رہا ہے۔ کورس کا آغاز 7 اکتوبر سے ہو گیا ہے جو کہ 11 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ کورس ٹیرر فائننسنگ اور اینٹی منی لانڈرنگ کے جدید تقاضوں کے مطابق تحقیقات کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ ٹریننگ کورسز یونائٹڈ نیشن آن ڈرگز اینڈ کرائمز کے ماہرین کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔ تربیتی کورس میں سب انسپیکٹر سے لے کر ایڈیشنل ڈائریکٹرز لیول کے افسران کو تربیت دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید