• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے اشتہاری اور انسانی سمگلروں سمیت 9 افراد گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے 10 سال سے قتل کے اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے، 3انسانی سمگلروں، 2جعلی دستاویزات پر اور 3 ہنی ٹریپ سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں 10 سال سے مطلوب اعجاز اصغر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان سہیل احمد، محمد حفیظ اور محمد فیضان کو ملتان شہر سے گرفتار کیا جبکہ گینگ کا سرغنہ روپوش ہے۔   گروہ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید