کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ٹریوس ہیڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کردیا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کرکے جملے کسے تھے جس پر ٹریوس ہیڈ نے بھی ان کو جواب دیا تھا، دونوں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔