• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ تبلیغ اہل سُنت کے تحت سیدنا صدیق اکبر ؓکے یوم وصال پر22 دسمبر کو اجتماع ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ادارہ تبلیغ اہل سُنت کے زیرِ اہتمام جانشینِ رسول خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے یومِ وصال کے سلسلے میں 61 واں سالانہ سہ روزہ اجتماع 22 دسمبر کو محلہ جال شیخ موسی اندرون پاک گیٹ ملتان میں منعقد ہو گا - اجتماع کی مختلف نشستوں میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی سید حامد سعید کاظمی پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ مولانا ثمر عباس عطاری مولانا سرفراز حامدی رضوی مفتی محمد طاہر تبسم قادری مولانا دُر علی شاہ مفتی محمد آصف اقبال رضوی اور دیگر علماء خطاب کریں گے ۔
ملتان سے مزید