کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار منیب فاروق کا کہنا تھا کہ جنہیں معاف کیا گیا وہ لمبا عرصہ تحویل میں کاٹ چکے ہیں اس لئے معاف کیا گیا،جن کو بڑی سزائیں ہوئی ہیں ان کو معاف کرنا ممکن نہیں ۔سینئر ماہر قانون حافظ احسان کا کہنا تھا کہ اس کے دو پہلو ہیں ایک پہلو اس کا یہ ہے کہ 13دسمبر 2023کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے 23اکتوبر 2023کا ملٹری ٹرائل کے حوالے سے فیصلے کو معطل کیا تھا تو اس وقت بھی انہوں نے یہی کہا تھا کہ جن کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں آپ ان کو ریلیز کر دیں۔سینئر تجزیہ کار منیب فاروق کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی میں گرفتار ملزمان اگر کورٹ آف اپیل دائر کرتے ہیں تو شاید ان کی سزا کم ہو کر 6یا 8سال پر آجائے ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی کے 19مجرموں کی سزاؤں میں معافی سے ایک بات ظاہر ہوتی ہے کہ یہ جو بھی سزائیں تھیں 2سال کے ارد گرد تھیں اور جن کو یہ سزائیں ہوئی تھیں وہ پہلے ہی ایک لمبا عرصہ تحویل میں کاٹ چکے ہیں لہٰذا اسی وجہ سے ان کو معاف کیاگیا ہے ، ان کو رہائی ملے گی۔