واشنگٹن (آئی این پی ) ڈونلڈ ٹرمپ خود کو مجرم قرار دینے والے جج کے پیچھے پڑ گئے، امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے جج کو عدالتی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ عدالتی نظام کے باعث لوگ اور کمپنیاں نیویارک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج نے کاروبار میں جلعسازی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور مجرم حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ کے معاملے میں کچھ نہیں چھپایا۔ امریکی نو منتخب صدر نے دعوی کیا کہ عدالتی نظام کرپٹ ہے اور اسی لیے لوگ اور کمپنیاں نیویارک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔