• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے متنی اور مہمند کے علاقے بائیزئی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن میں 8،8 خوارج مارے گئے اور کرک میں آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل ہوئے، آپریشن کے دوران لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاعات آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ متنی میں آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند کے علاقے بائیزئی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید