• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ شروع ہوجائیگا

اسلام آباد (فاروق اقدس) اہم ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا اس ضمن میں وزارت خارجہ نے نامزدگیوں کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دی گئی ہے۔ ان ممالک میں جاپان، نیدرلینڈز اور یورپی یونین ہیڈکوارٹر بیلجیم میں نئے سفیر نامزد کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ بعض ممالک میں سفیروں کے تبادلے متوقع ہیں۔ جاپان میں موجودہ سفیر بشیر تارڑ آنے والے دنوں میں سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ نیدر لینڈ سے سلجوک مستنصر تارڑ کو انڈونیشیا میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ حیدر شاہ اس وقت ایڈیشنل فارن سیکرٹری کی حیثیت سے یو این میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ نبیل منیر ایڈیشنل فارن سیکرٹری ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید