• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکراتی کمیٹی کے مستقبل پر اسپیکر و حکومت دونوں تذبذب کا شکار

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے کیلئے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مستقبل پر اسپیکر و حکومت دونوں تذبذب کا شکار ہیں،وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ۔

ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے ، حکومت ختم کرنے کی خواہاں،جوڈیشل کمیشن سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے PTI چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر کو بھجوا دیا ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کو اس تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے،ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔

اہم خبریں سے مزید