کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہمارا وزیر اعلی لے لو اپنا دے دو یہ بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلی سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلی ہونگی، 2025اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ پاکستان 2025 میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ پاکستان کو کسی فنڈز کی ضرورت ہی نہیں۔