• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے

اسلام آباد( فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے حماس کی مجلس شوریٰ کے ارکان سےملاقاتیں کی ہیں جبکہ قطر میں قیام کے دوران مولانا فضل الرحمان کی حماس کے دیگر اعلیٰ رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ یادرہے کہ فضل الرحمان نے شیڈول کے مطابق عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پہلے سعودی عرب جانا تھا ،اسی دوران ان کے قطر میں موجود حماس کے رہنمائوں سے رابطے ہوئے اور اب ملاقاتوں کے بعد قطر سے وہ سعودی عرب جائیں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید