• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منتخب مسک ٹرمپ کے پہلے کابینہ اجلاس میں شریک ہونگے

کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایلون مسک ٹرمپ کے پہلی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

یہ اعلان اس تنازع کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مسک پر "صدارت خریدنے" کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے بھاری مالی امداد فراہم کی تھی۔

 مسک کوئی منتخب عہدیدار یا سینیٹ سے تصدیق شدہ کابینہ رکن نہیں ہیں، بلکہ انہیں DOGE کا سربراہ بنایا گیا ہے، جو ایک مشاورتی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاقی اخراجات میں کٹوتی اور بیوروکریسی کو کم کرنا ہے۔

 ڈیموکریٹک رہنماؤں نے اسے "غیر جمہوری" قرار دیا ہے۔ 

نیویارک کی ایوان نمائندگان کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے کہا "اگر آپ اقتدار چاہتے ہیں تو الیکشن لڑیں اور عوام سے منتخب ہوں ۔

اہم خبریں سے مزید