کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ اب تک توقعات کے مطابق ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق سوال ہوا، تاہم انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔صحافی نے ان سے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے بانی جیل میں موجود ہیں اور انہیں تشدد کا سامنا ہے کیا ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے پر غور کرے گی، اس کے جواب میں امریکی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، ٹرمپ کے امریکیوں کو محفوظ رکھنے کےعزم کے تحت شریف اللہ گرفتار ہوا۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔