• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا نوٹس: کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے سے منع کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی مداخلت کے بعد پی سی بی انتظامیہ نے قومی ٹیم ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ فیس کم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ جمعرات کوپی سی بی اعلامیہ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے پر محسن نقوی نے سخت نوٹس لیا جس کے بعد پی سی بی کونیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے سے منع کر دیا گیا۔ محسن نقوی نے اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایات جاری کر دیں۔ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس چالیس ہزار سے کم کرکے دس ہزار کردی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید