کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل ٹرافی منگل کو ملتان پہنچ گئی۔ پہلے روز ٹرافی شاہ رکن عالم کے مزار پر اور سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود رہی۔ اس سے قبل لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے لاہور ٹور کے اختتام پر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز ٹرافی ایس او ایس ولیج لے کر پہنچی ۔ بچے ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہو گئے۔ لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر ، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور ثمین رانا بھی موجود تھے ۔