• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے سیکورٹی چیف کی برطرفی روک دی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔ کابینہ نے جمعرات کو 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی ناکامی پر بار کی برطرفی کی منظوری دی تھی، لیکن کورٹ نے 8 اپریل تک سماعت تک اسے منجمد کر دیا۔اسرائیل کی اپوزیشن اور ایک این جی او نے صیہونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جانب سے داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا بتایا تھا ۔ نیتن یاہو کی حکومت نے جمعہ کے اوائل میں بار کو برخاست کر دیا جس سے قبل "اعتماد کی کمی" کا اشارہ دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید