کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27رمضان المبارک کی شب کولیلۃ القدر کی مناسبت سے انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، آج یوم القدس اور رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعۃ الوداع منایا جائے گا،مختلف جماعتوں کی جانب سے بیت المقدس کی آزادی کے لیے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناکر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا،مجلس وحدت مسلمین ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی،علاوہ ازیں ستائیس رمضان المبارک کی شب کو بیشتر مساجد میں تکمیل قرآن پاک کی تقاریب منعقد ہوئیں، عشرہ رمضان المبارک کے دوران قرآن پاک سنانے والوں کو دستار اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔