• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافی امور میں بتدریج اضافہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافی امور میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جارحانہ بیانات کے ساتھ ساتھ اب کئی مواقعوں پر پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعت کی طرز پر حکومت کے مدمقابل نظر آتی ہے جس کی ایک مثال قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاسوں میں بھی دیکھنے میں آئی جہاں پیپلز پارٹی کے ارکان کا مجموعی طرزعمل اتحادی جماعت کی بجائے اپوزیشن جماعت کا دکھائی دیتا تھا جو طے شدہ منصوبہ بندی سے اپنے ارکان کو ایوان میں غیرحاضر رکھنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف ایوان کا کورم پورے نہیں ہونے دے رہے تھے بلکہ کورم کی نشاندہی بھی کرکے سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کرتے رہے۔ یہی وجہ تھی کہ تقریباً پانچ دن تک جاری رہنے والے اجلاس میں چار دن کورم کی نشاندہی کے باعث قانون سازی تو دور کی بات دیگر کارروائی بھی چلانی مشکل ہوگئی تھی، حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی شدت کا اندازہ آج کے اس واقعہ سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ منگل کو اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء پر بات چیت کرنے کیلئے اسلام آباد کے سپیکر ہاؤس میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید