کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں سابقہ مس ارتھ اور ماڈل واداکارہ میگھنا عالم کو ایک اہم خلیجی ملک کے سفیر کے ساتھ مبینہ تعلقات کے دعوےکے بعد گرفتار کرلیا ہے ، میگھنا مس یونیورس بنگلہ دیش مقابلے میں 18ویں نمبر پر آئیں، 2020میں مس ارتھ کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں سابقہ مس ارتھ بنگلہ دیش اور ماڈل میگھنا عالم کو ایک اہم خلیجی ملک کے ساتھ مبینہ تعلقات کے دعووں کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے بیانات نے سفارتی تعلقات اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالا۔ میگھنا کو 9 اپریل 2025 کو خصوصی اختیارات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور انہیں 30 دن کی حراست میں رکھا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خلیجی ملک کے سفیر کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ کیا تھا، جسے حکام نے "ہنی ٹریپ" اور سفارتی تعلقات کےلئے خطرہ قرار دیا۔