مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی سیکورٹی چیف رونن بار نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنی ذاتی وفاداری کا مطالبہ کرنے، انہیں حکومت مخالف مظاہرین کی جاسوسی اور مظاہرین کی مالی مدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دینے کا الزام لگایا ہے۔ حکومت کی جانب سے برطرفی کی کوششوں کا سامنا کرنے والے سیکورٹی چیف کے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے حلفیہ بیان میں لگائے گئے الزامات نیتن یاہو کی رونن بار کے خلاف قانونی اور سیاسی کہانی میں تازہ ترین موڑ ہیں، جن کی حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ شن بیٹ کے سربراہ کی برطرفی کااعلان کیا گیا تھا، جس کے خلاف اسرائیل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔