مظفرآباد/اسلام آباد(ایجنسیاں)لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے مابین آٹھویں روزبھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ‘آزادکشمیر کے شہریوں کو دوماہ کیلئے خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت ‘ ایک ارب روپے کاہنگامی فنڈ قائم‘پاک فوج کی جنگی مشقیں بھی جاری‘جدید ہتھیاروں اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر مسلسل آٹھ راتوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔