اسلام آباد (فاروق اقدس) پہلگام میں دہشتگردی کے الزامات لگانے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر بھارت کے بیانیے کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مصدقہ شواہد کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ مسلسل کیا جارہا ہے لیکن تاحال بھارت کسی بھی قسم کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس طرح بھارت کا پاکستان کو تنہا کرکے حملہ کرنے کا خواب اب چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اب بنگلہ دیش نے بھی واضح عندیہ دیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔