• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے سنگین انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے سنگین انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں، بھارت سے وطن واپس آنیوالے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر راہداری کھلی رہے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے سے انسانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مریض بغیر علاج معالجہ خراب صحت کے ساتھ واپس آنے پر مجبور کردئیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت ان میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بعض پاکستانی شہری بھارتی سرحد اٹاری پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکام ان شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو پاکستان اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہے۔ترجمان نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کیلئے واہگہ بارڈر راہداری کھلی رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید