کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام رپورٹ کارڈ ʼʼسچویشن روم اسپیشلʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عالمی قوتیں متحرک ہو چکی ہیں اور امریکی نائب صدر کی جانب سے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ سفارتی دباؤ بھارت کو اس کے جنگی جنون سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر پائے گا؟ جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی ، مظہر عباس، بینظیر شاہ اور اعزاز سید نے کہا کہ بھارت بڑھکیں مارنے میں تو آگے لیکن حقیقت میں وہ بیک فٹ پر ہے۔