• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں ناکام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ کی گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کا اناڑی پن دنیا کے سامنے آگیا۔ بھارتی فضائیہ کی اتر پردیش میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی۔طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش میں خوفزدہ پائلٹ نے سڑک چھونے سے قبل ہی طیارہ فضا میں بلند کردیا، نجی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کی پاکستان ائرفورس کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی۔ بھارتی فضائیہ نے جنگ کی صورت میں متبادل رن وے کے طور پر طیارہ ایکسپریس وے پر اُتارنے کی مشق کی لیکن اناڑی پائلٹ خوفزدہ ہو گیا اور مکمل ناکام رہا۔

اہم خبریں سے مزید