• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی، اسحاق ڈار، روسی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈارکا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ ‘پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورہ پر اتوارکو رات گئے اسلام آباد پہنچ گئے ‘ادھرخلیج تعاون کونسل نے پاکستان اوربھارت پر زوردیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور فوری مذاکرات شروع کریں‘نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید